اوگرا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر کی تصدیق کر دی

ہفتہ 21 جون 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں اس وقت پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں جو موجودہ طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔

(جاری ہے)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان عمران غزنوی کے مطابق مستقبل کی متوقع ضروریات اور موجودہ مارکیٹ صورتحال کے پیشِ نظر اوگرا نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے لائسنس کی شرائط کے مطابق 20 دن کے لازمی ذخائر کو یقینی بنائیں۔

ترجمان کے مطابق اوگرا قومی توانائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گا۔ اتھارٹی پٹرولیم سیکٹر میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن پیشگی اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :