ناران،کاغان ڈویلوپمنٹ اتھارٹی نے ناران جلکھڈ رو پر گلیشیئرز کے خطرناک حصوں کو گرا دیا

اتوار 22 جون 2025 16:30

ناران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) کاغان ڈویلوپمنٹ اتھارٹی نے ناران جلکھڈ رو پر گلیشیئرز کے خطرناک حصوں کو گرا دیا۔مشیر سیاحت و ثقافت اور آثار قدیمہ زاہد چن زیب کی خصوصی ہدایت اور ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان کے احکامات پر کے ڈی اے کے انجنئیرنگ ونگ نے سیاحوں کی حفاظت اور کسی بھی قسم کے مزید حادثے سے بچنے کے لئےبھاری مشینری کے ذریعے ناراں جلکھڈ روڈ پر موجود تمام گلیشیئرز کے خطرناک حصوں کو گرا دیا،چند روز قبل لاہور سے تعلق رکھنے والے تین سیاح سوہنی آبشار کے قریب گلیشیئرتلے دب کر جان بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

کے ڈی اے حکام نے کہا ہے کہ بار بار سیاحوں کو منع کرنے کے باوجود سیاح گلیشیئرز کے قریب خطرناک طریقوں سے سیلفیاں اور فوٹو بناتے ہیں،آنے والے سیاحوں سے اپیل ہے کہ بالائی علاقوں میں برف پوش پہاڑوں اور گلیشیئرز سے برف پگھلنے کا عمل تیزی سے جاری ہے جس سے دریائے کنہار کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے لہذا سیاح دریا کے کنارے بھی فوٹوگرافی سے اجتناب کریں اور اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :