محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ باڑوں اور ڈیرہ جات پر جا کر جانوروں پر کانگو وائرس سے بچائو کا سپرے کر رہا ہے، لائیو سٹاک

اتوار 22 جون 2025 17:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر تنویر اشرف کلیارنے کہا کہ کانگو وائرس سے بچا ؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق مویشی پال حضرات و زمینداران کو زیا دہ سے زیا دہ آگہی فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ مو یشی منڈیوں کے علاوہ مویشی پا ل حضرات کے باڑوں اور زمینداران کے ڈیرہ جات پر جا کر جانوروں پر کانگو وائرس سے بچائو کا سپرے کر رہا ہے تاکہ جانوروں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرڈاکٹرتنویر اشرف کلیار نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سے گزرنے والے تما م جا نوروں کی سکریننگ کر کے اُن پر چیچڑ مار سپرے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے کیٹل مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ باہمی کوآرڈی نیشن کر کے منڈی میں آنے والے ہر جا نور پر کانگو وائرس کا سپرے کیا جا ئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لا ئیو سٹاک کےعلا وہ منیجر کیٹل مارکیٹ کمپنی سرگودھا بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :