ڈی پی اوسیالکوٹ کی جانب سے لگائی جانے والی کھلی کچہریوں کے ثمرات، انصاف کی فراہمی پر شہریوں کا اظہار تشکر

اتوار 22 جون 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد کی جانب سے لگائی جانے والی کھلی کچہریوں کے ثمرات، انصاف کی فراہمی پر شہریوں نے اظہار تشکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے روزمرہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام درخواست دہندگان کے مسائل سن کر ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جاتے ہیں ۔

ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایات پر لگنے والی کھلی کچریوں سے شہریوں کے مسائل حل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں جس پر شہریوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ ہر خاص و عام کے لیے بلا تفریق ڈی پی او دفتر کے دروازے کھلے ہیں اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :