آلو مختلف بیماریوں کےتدارک اورانسانی صحت کیلئے نہائت مفید غذا ہے ،ماہرین زراعت

پیر 23 جون 2025 14:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایا کہ آلو میں شامل پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، آئرن، کیروٹین سمیت دیگر اجزا مختلف بیماریوں کے تدارک اور انسانی صحت کیلئے نہائت مفید ثابت ہوئے ہیں تاہم آلو کا زیادہ استعمال موٹاپا پیداکرنے کا باعث بھی بن سکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ آلو میں 22.6 گرام کاربوہائیڈریٹ، 1.6 گرام پروٹین، 7.2 گرام آئرن، 12.3 گرام نیاسین، 1.4 گرام اوبو خلاون، 2.4گرام کیروٹین، 1.2گرام چربی، 9.7 گرام انرجی، 5.7 گرام نمی ،10.4گرام تھیامین ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ آلو کااستعمال بد ہضمی، پیٹ کی خرابی، اعصابی کھانسی، پھیپھڑوں کی عضلاتی تحریک، بچوں کی نشوونماخصوصاً جب بچے دانت نکال رہے ہوں اس وقت آلو کااستعمال، جلی ہوئی جلد کے علاج کیلئے آلو کا استعمال اور دبلے پن کے خاتمہ کیلئے بھی اس کا استعمال بہترین اثرات کا حامل ثابت ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ آلو کی مختلف مصنوعات بھی عوام میں بالعموم جبکہ بچوں میں بالخصوص انتہائی شوق سے استعمال کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ خشک سرد مزاج کی حامل مذکورہ سبزی کو ایک صحتمند شخص کو روزانہ 250 گرام تک غذا کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :