Live Updates

سمبڑیال ،بیر کے باغبانوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پھپھوند کش زہر استعمال کرنے کی ہدایت

منگل 24 جون 2025 11:33

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) محکمہ زراعت نے بیر کے باغبانوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پھپھوند کش زہر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت(توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا ہے کہ باغبان بیر کی فصل پر نظر رکھیں اور جونہی اس پر کسی بیماری کا حملہ ظاہر ہو تو ماہرین زراعت کی مدد سے بروقت پھپھوند کش زہر کا استعمال کریں تاکہ بیر کے پھل کو زیادہ نقصان سے بچایاجا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں باغوں میں گلی سڑی کھاد ڈالنے کے بھی موثر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر بیر کے چھوٹے پودے کو 20کلوگرام اور بڑے پودے کو 40کلوگرام فی پودا کھاد ڈالی جائے تو پودے کو کئی بیماریوں سے محفو ظ رکھا جاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ بیر کے پتوں پر کیڑے کے حملے سے کالے رنگ کے نشان نمودار ہو نا شروع ہو جاتے ہیں جس سے پھل کی شکل خراب ہو جاتی ہے اور بیر گلنا شروع ہو جاتاہے اس صورت میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے اور جونہی کسی بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیا جائے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :