ٹرکوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے دوران88فیصد،بسوں کی 83.8 فیصد اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوارمیں 79.8فیصد اضافہ

منگل 24 جون 2025 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) آٹوموبائلز کے شعبہ میں ٹرکوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے دوران88فیصد،بسوں کی پیداوار میں 83.8فیصد اور ہلکی کمرشل گاڑیوں ، جیپ،پک اپ اور ایس یو ویزکی پیداوارمیں 79.8فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اکنامک سروے کے مطابق رواں مالی سا ل میں جولائی تا مارچ25۔2024 کے دوران ٹرکوں کی پیداوار2822یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1501یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طر ح بسوں کی پیداوار بھی 297یونٹس کے مقابلہ میں 546یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ ہلکی کمرشل گاڑیوں ، جیپ، پک اپ اور ایس یو ویز کی پیداوار رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 26ہزار147یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران پیداوار کا حجم 14ہزار542یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں روا ں مالی سال کے دوران کاروں بشمول الیکٹرک وہیکلز کی پیداوار میں 37.1فیصد کی بڑھوتری سے پیداوار کا حجم 55ہزار678یونٹس کے مقابلے میں 76ہزار339یونٹس تک بڑھ گیا۔

مزید برآں ٹو اور تھری ویلرزکی پیداوارمیں بھی 29فیصد کا اضافہ ہوا ہے اورجولائی 2024 تا مارچ2025 کے دوران پیداوار کا حجم 10لاکھ 88ہزار493یونٹس تک پہنچ گیا جبکہ جولائی 2023 تا مارچ 2024کے عرصہ میں ٹو اینڈ تھری ویلرز کی پیداوار 8 لاکھ 43ہزار504یونٹس رہی تھی۔ اکنامک سروے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹرکوں،بسوں،ہلکی کمرشل گاڑیوں، جیپ، پک اپ ، ایس یو ویز ، ٹو اور تھری ویلرز کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بالترتیب 88فیصد،83.8فیصد،79.8فیصد،37.1فیصد اور29فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران آٹوموبائلز کے ذیلی شعبے ٹریکٹر انڈسٹری کی پیداوارمیں 35.3فیصد کمی واقع ہوئی ہے اورجولائی2024 تا مارچ 2025کے دوران پیداوار کا حجم23ہزار581یونٹس تک کم ہوگیا جبکہ جولائی 2023 تا مارچ 2024کے دوران ٹریکٹرز کی مقامی پیداوار36ہزار425یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔\395

متعلقہ عنوان :