حیسکول پٹرولیم کے خسارے میں تین ماہ کے دوران 82.35فیصد اضافہ

منگل 24 جون 2025 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) حیسکول پٹرولیم کے خسارے میں تین ماہ کے دوران 82.35فیصد اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31مارچ 2025کو ختم ہونے والی سہ ماہی کےلئے حیسکول پٹرولیم کا خسارہ 3.1ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری تار مارچ 2024کے دوران کمپنی کو 1.7ارب روپے خسارے کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں سال 2025کے پہلے تین ماہ میں حیسکول پٹرولیم کے خسارے میں 1.4ار ب روپے یعنی 82.35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :