فرانس کے الیگزینڈر مولر میلورکا اوپن ٹینس مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے

منگل 24 جون 2025 16:31

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) فرانس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ الیگزینڈر مولر اے ٹی پی میلورکا اوپن ٹینس مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

روس کے ٹینس کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں فرانس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ الیگزینڈر مولرکو نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کیا۔

سپین کے جنوب مغرب کے شہر سانتا پونسا کے گراس کورٹ پر جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں 27 سالہ روس کے ٹینس کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ الیگزینڈر مولرکو 6-7(5-7)اور 5-7سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :