Live Updates

جانوروں کا بروقت معائنہ کروا کر منہ کھر بیماری سے بچایا جا سکتا ہے، ڈاکٹر عقیل سہیل

منگل 24 جون 2025 16:49

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پسرور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈاکٹر عقیل سہیل نے کہا ہے کہ منہ کھرکی بیماری اگرچہ جانوروں اور مویشیوں کو جسمانی نقصان پہنچانے کا موجب بن سکتی ہے تاہم بروقت علاج کر کے جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مویشی پال حضرات کو بتایا کہ منہ کھر جانوروں کی ایک متعدی بیماری ہے جس کا وائرس منہ، معدہ اور کھروں کے درمیان حملہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھینسوں اور گائیوں میں زبان، تالو، مسوڑھوں اور کھریوں کے درمیان چھالے بن جاتے ہیں اسی طرح بھیڑ بکریوں کے منہ میں سرخ دھبے نمو دار ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور رالیں بھی ٹپکنے لگتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے پاس منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے موجود ہیں لہٰذا مویشی پال حضرات اور کاشتکار اپنے جانوروں و مویشیوں میں منہ کھر کی علامات ظاہر ہوتے ہی قریبی ویٹرنری ہسپتال یا ڈسپنسری سے رابطہ کر یں تاکہ جانوروں کو کسی قسم کی پیچیدگی سے بچایا جا سکے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :