چنیوٹ ،کنٹینرز کلیئر،کچرے کے ڈھیروں کا صفایا،ڈی سلٹنگ میں تعطل نہیں آنا چاہیے

منگل 24 جون 2025 17:43

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس نے صبح سویرے شہر کا دورہ کیا۔وہ محلہ غفورآباد میں گئے اور سیوریج سسٹم کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو بند سیوریج پائپ لائن کو فعال کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیوریج پائپ لائنز کی تبدیلی ومرمت کے لئے کھدائی کی جائے اور مسئلہ کا تیزرفتارپائیدار حل نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے سیوریج سے متعلقہ مسائل کا حل ترجیح ہے۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے صبح کے وقت عملہ صفائی کی حاضری بھی چیک کی اور کہا کہ شہر بھر میں صفائی کا اعلی ترین معیار برقرار رکھا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ کنٹینرز کلیئر،کچرے کے ڈھیروں کا صفایا،ڈی سلٹنگ میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔\378