وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے وفد کی ملاقات، باہمی اشتراک و دیگر امور پر اتفاق

منگل 24 جون 2025 22:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے منگل کے روز ان کے دفتر میں الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے وفد نےملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی اشتراک، طبّی تعلیم و تحقیق اور فیکلٹی و سٹوڈنٹس کے لیے تربیتی مواقعوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اداروں نے طب کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی جدید طبّی تعلیم، تحقیق اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، الشفاء انٹرنیشنل جیسے اداروں سے تعاون ہمارے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :