wجی ٹی روڈ پر ڈمپر ڈرائیوروں کی پولیس اہلکار پر تشدد کی کوشش

موٹروے پولیس اور ضلع پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی واقعہ میں ملوث چار ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیاگیا

منگل 24 جون 2025 20:10

۳ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء)جی ٹی روڈ سمجھانی ٹول پلازہ کے قریب موٹر وے اہلکار پر تشدد کی کوشش،تشدد کی کوشش ڈمپر ڈرائیوروں کی جانب سے کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان نیشنل ہائی ویز ائیڈ موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش ایا جب موٹروے پولیس اہلکار اوور لوڈنگ کرنے پر قانونی کاروائی میں مصروف تھا اسی اثنہ 15 سے 20 ٹمپر ڈرائیورز نے موٹروے پولیس اہلکار پر ہلہبول دیا ۔ ترجمان کے مطابق wواقعی کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس اور ضلع پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ واقعی میں ملوث چار ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا مزید قانونی کاروائی جاری۔