صدرمملکت کی باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت

دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں، آصف علی زر داری

بدھ 2 جولائی 2025 18:36

صدرمملکت کی باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار اور دیگر اہلکاروں کی شہادت پر دلی اظہار افسوس کیا ۔

(جاری ہے)

صدرِ مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔صدرمملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا ۔