سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سید محمد جنید کی ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد میں جاری سپورٹس گالا میں شرکت

بدھ 25 جون 2025 12:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد سید محمد جنید نے ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد میں سپورٹس گالا کا اہتمام کیا۔ سپورٹس گالا میں کرکٹ، والی بال، لڈو اور میوزیکل چیئر کی کھیلوں سمیت میوزک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ نے بطور مہمان خصوصی ایونٹ کا افتتاح کیا۔ قیدیوں اور حوالاتیوں نے ایونٹ میں بھر پور شرکت کی اور جیل انتظامیہ کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے آخر میں جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر افسران کو شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔ جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام کا مقصد قیدیوں کو جیل میں رکھ کر ان کی اصلاح، بحالی اور معاشرے کا بہترین شہری بنانا ہے، اس کے علاوہ ان کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں جن میں فنی تعلیم، دینی تعلیم اور فیکٹری میں مختلف ٹریڈز میں ہنر مند بنانا اور ڈرگ ریہبیلیٹشن سنٹر میں منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا دلا کر عمدہ شہری بنانا ہے۔