اے اے سی ریونیو ہری پور شاہد اقبال خٹک کا ڈی ایچ کیو ہسپتال، فروٹ منڈی اور دودھ فروش شاپس کا دورہ،صورتحال کا جائزہ لیا

بدھ 25 جون 2025 16:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور شاہد اقبال خٹک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور عملے کی حاضری، ادویات کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات کیں۔ بعد ازاں انہوں نے فروٹ منڈی اور دودھ کی دکانوں کا بھی دورہ کیا جہاں خلاف ورزیوں پر جرمانے اور وارننگز جاری کی گئیں۔ تمام دکانداروں کو حکومتی نرخنامے پر عمل کرنے کی سخت ہدایت کی گئی۔