لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا شوہر گرفتار

منگل 30 ستمبر 2025 18:01

لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا شوہر گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ نشتر کالونی کے علاقہ میں خاتون سواری کے انتظار میں حاجی پارک سٹاپ پر موجود تھی، ملزم اچانک سٹاپ پر آیا اور خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا، تیزاب گرنے کی وجہ سے خاتون کا بائیاں کان اور جسم کے دیگر حصے جل گئے۔

(جاری ہے)

ایس پی ماڈل ٹائون نے بتایا کہ ملزم متاثرہ خاتون کا شوہر ہے اور گھریلو ناچاقی پر تیزاب پھینکا تھا، ملزم واقعہ سے قبل بھی خاتون پر تشدد کر چکا ہے جس کی بابت تھانہ نشتر میں مقدمہ درج ہے ۔ ملزم یوحنا یونس کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :