بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت منظور

منگل 30 ستمبر 2025 19:00

بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء)بالاج قتل اور احسن شاہ کی بیوی کو فون پر سب انسپکٹر شکیل کو قتل کرانے کی سازش کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجد احمد نے گوگی بٹ کی ضمانت کنفرم کر دی۔

(جاری ہے)

گوگی بٹ وکیل پی رائے ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اچھرہ پولیس سازش کا کوئی مؤثر ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔ایڈیشنل سیشن جج نے عدالت میں بحث کے بعد گوگی بٹ کی ضمانت کنفرم کر دی جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اچھرہ پولیس نے احسن شاہ کی جانب سے بیوی کو فون کرکے قتل کی سازش کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا، اور بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کو احسن رضا کے ساتھ ملوث قرار دیا گیا تھا۔