Live Updates

پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ندیم افضل چن

منگل 30 ستمبر 2025 16:36

پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ندیم افضل چن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان سب کا ہے اور پانی، بجلی، گیس، سونا اور وسائل تمام صوبوں کے مشترکہ ہیں۔قومی اسمبلی کے باہر ممبر قومی اسمبلی سید آغا رفیع کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان 1926 سے پنجاب کی سیاست میں ہے اور پیپلز پارٹی کی بنیاد پنجاب میں رکھی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کو ہماری جماعت نے بھی ووٹ دیا تھا۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن نے کہا کہ اس وقت اصل ضرورت سیلاب متاثرین کی بحالی ہے، چار ملین سے زائد لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بی آئی ایس پی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جبکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر متاثرین کو فوری 25 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کا احترام کرتے ہیں، وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے اور جہاں حکومت غلط کرے گی وہاں نشاندہی ضرور کرے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات