میلورکا اوپن: فیلکس اویئے الیاسم، بوٹیسٹا آگٹ اور گریکسپور کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 25 جون 2025 21:56

مدرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) کینیڈا کے فیلکس اویئے الیاسم میلورکا اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔اسپین کے رابرٹو بوٹیسٹا آگٹ اور نیدرلینڈز کیتلون گریکسپور بھی لاسٹ 8 میں شامل ہو گئے۔اسپین میں کھیلے جا رہے اے ٹی پی 250 ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ اویئے الیاسم نے فرانس کے آرتھر رنڈرنچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

فیلکس اویئے الیاسم نے رنڈرنچ کے خلاف سات۔5 اور چھ۔

(جاری ہے)

3 سے کامیابی سمیٹی۔ کوارٹر فائنل میں الیاسم کا مقابلہ سربیا کے حماد۔میدجووچ سے ہوگا۔ایک اور میچ میں اسپین کے رابرٹو بوٹیسٹا آگٹ نے ارجنٹینا کے ٹامس مارٹن ایچویری کو تین سیٹس میں ہرایا۔ بوٹیسٹا آگٹ نے ایچویری کو پانچ۔7،چھ۔3اور چھ۔3 سے زیر کیا۔لاسٹ ایٹ میں بوٹیسٹا آگٹ اور آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک مد مقابل ہوں گے۔فورتھ سیڈ نیدرلینڈز کے تلون گریکسپور نے امریکہ کے ایتھن۔کوئن کو سات۔6اور چھ۔چار سے مات دی۔