کمشنر رخشان ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 26 جون 2025 11:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ڈی ایچ اوز اپنے ہداف طے کریں وہ اپنے اضلاع میں تمام مراکز صحت کا ہر وقت دورہ کرکے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں مراکز صحت میں ادویات اور باقی طبی سہولیات کی فراہمی مسلسل سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کےروز زیر صدارت ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر رخشان بادل دشتی ،ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ رخشان ڈاکٹر سید محمد یعقوب شاہ ، ڈی ایچ او خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، ڈپٹی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ ،ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ، ایم ایس پرنس فہد ہسپتال دالبندین ڈاکٹر لونگ خان ،ڈی ایچ او نوشکی ڈاکٹر عبد الرحمن شیرانی ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال نوشکی ڈاکٹر شہک ریاض ایم ایس بسیمہ ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رخشان ڈویژن کے مختلف مراکز صحت ، دستیاب سہولیات، ادویات ،میڈیکل و نان میڈیکل سٹاف پروگرام مانیٹرنگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کی حاضری باقی مسائل سمیت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اجلاس میں رخشان ڈویژن میں محکمہ صحت میں کنٹریکٹ سطح پر فیز ون میں بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز کی سروس ڈیلیوری سے متعلق کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :