امریکی صدر میئرنیویارک ظہران ممدانی کی جیت پرپھٹ پڑے

ممدانی اعلان کرچکے ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم نیویارک کا دورہ کریں گے تو وہ ان کی گرفتاری کا حکم دیں گے

جمعرات 26 جون 2025 14:56

امریکی صدر میئرنیویارک ظہران ممدانی کی جیت پرپھٹ پڑے
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری میں 33 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی نے منگل کی رات حیران کن کامیابی حاصل کر کے سب کو چونکا دیا۔ اس کامیابی کے بعد وہ شہر کے ممکنہ میئر بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سو فیصد کمیونسٹ پاگل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، ظہران ممدانی، ایک 100 فیصد کمیونسٹ پاگل، ڈیموکریٹک پرائمری جیت گیا ہے اور اب میئر بننے جا رہا ہے۔ ہم پہلے بھی انتہا پسند بائیں بازو کے لوگوں کو دیکھ چکے ہیں، لیکن یہ تو حد سے بڑھ گیا ہے۔ وہ بہت دردناک ہے، اس کی آواز ناقابلِ برداشت ہے، اور وہ زیادہ ذہین بھی نہیں۔ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹک اراکین کو بھی نشانہ بنایا، جنہوں نے ممدانی کی حمایت کی، بشمول نمایاں رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز۔ ٹرمپ نے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے اقلیتی لیڈر چک شومر کو طنزیہ انداز میں ہمارے عظیم فلسطینی سینیٹر کہا اور دعوی کیا کہ رونے والا چک شومر ممدانی کے آگے جھک رہا ہے۔