
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد
جمعرات 26 جون 2025 19:14
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ یہ ایوارڈز تعلیمی سال 2024-25 کیلئے اُن اساتذہ کو دیے گئے جنہوں نے فائنل ایئر طلباء کی جانب سے تدریسی کارکردگی کے اعتراف میں اعلیٰ ترین اسکور حاصل کیے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مقرر کردہ اصولوں اور معیار کو مدنظر رکھا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صادق خٹک نے پروفیسر ڈاکٹر رضوان ایم گل اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام تدریسی معیار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یہ طریقہ کار دیگر فیکلٹیز میں بھی شروع کرنے پر زور دیا تاکہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ وائس چانسلر نے ایوارڈ جیتنے والے اساتذہ کو ان کی شاندار تدریسی کارکردگی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اعزاز آپ کی محنت، لگن اور ہمارے طلبا، جامعہ اور معاشرے کے لیے آپ کی قیمتی خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے یو ای ٹی پشاور کی مالی خود کفالت اور تعلیمی ترقی کے لیے اپنے وژن پر بھی روشنی ڈالی۔آخر میں وائس چانسلر اور ڈین نے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ جیتنے والے اساتذہ میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے جن میں انجینئر سلطان علی، شعبہ آف کیمیکل انجینئرنگ،ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن آفریدی، شعبہ آف انرجی انجینئرنگ،ڈاکٹر سکندر بلال خٹک، شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ(پشاور کیمپس)،انجینئر محسن اقبال قاضی، شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ (جلو زئی کیمپس)،انجینئر ارسلان خان، شعبہ مکینیکل انجینئرنگ( پشاور کیمپس)،انجینئر اصناف عزیز، شعبہ مکینیکل انجینئرنگ( جلو زئی کیمپس)ڈاکٹر گلبدن سکندر، شعبہ میکاٹرونکس انجینئرنگ، حیات آباد کیمپس شامل تھے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ای او بی آئی ، مستقل چیئرمین کی عدم تعیناتی ، افرادی قوت کی شدید قلت
-
آکسفورڈ کا پاکستان میں تین نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان
-
سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار
-
تعلیمی بورڈ کے زیرِاہتمام انٹر میڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان 29 اکتوبر2025ء سے ہوگا، سیکرٹری تعلیمی بورڈ
-
پنجاب انٹرمیڈیٹ نتائج 2025 : پرائیویٹ کالجز نے سرکاری اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 12 اکتوبر کو کیا جائے گا
-
پنجاب یونیورسٹی کے47 پروفیسرز دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل ہوگئے
-
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان15 اکتوبر کو کریں گے
-
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان15 اکتوبر کو کریں گے
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرالی ہے،ایم ڈی کیٹ کاامتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، ترجمان پی ایم اینڈ ڈی سی
-
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.