
محکمہ زراعت اور بیٹر کاٹن انیشیٹو باہمی تعاون سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے اقدامات کریں گے ،سید عاشق حسین کرمانی
جمعرات 26 جون 2025 21:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے کپاس کی ویلیو چین میں بہتری آئے گی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ہماری پھٹی کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔
معاہدہ کے تحت باخبر کسان اور فیس(مثالی مرکز برائے زرعی ترقی و تحفظِ خوراک) مل کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایک موبائل ایپ متعارف کرائیں گے جس سے5 لاکھ کسان کارڈ ہولڈرز کاشتکاروں کو کپاس سے متعلق پیسٹ الرٹس، موسم سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔یہ جدید پورٹل کپاس کے علاقوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور تجزیہ بھی فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ کپاس کی زیادہ و کم پیداوار کے علاقوں کی بھی پورٹل کے ذریعے نشاندہی کی جا سکے گی۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ اگلے مالی سال کیلئے ایگریکلچر پلاننگ کی جارہی ہے جو پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کو اہم فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی بہتری کیلئے ٹیکنیکل و فنانشل سپورٹ فراہم کرے گی۔کاٹن پائلٹ پراجیکٹ کا اطلاق بعدازاں گندم اور دوسری اہم فصلوں پر بھی ہوگا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ فراہم کرے گا تاکہ کپاس کی فصل کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا اہم تقاضا ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرلز چوہدری عبدالحمید،نوید عصمت کاہلوں اورکنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی، کنٹری ڈائریکٹر بی سی آئی حنا فوزیہ، چیف ایگزیکٹو باخبر کسان خضر عالم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب چوہدری عبدالحمید جبکہ بیٹر کاٹن انیشیٹو کی طرف سے ڈاکٹر محمد قدیر نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے جبکہ سروس ایگریمنٹ کے تحت فیس کی جانب سے حسن اکرم اور باخبر کسان کی طرف سے جددت ایاز نے دستخط کئے۔مزید زراعت کی خبریں
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
-
مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
-
اونٹ پال ممالک میں پاکستان دنیا کا 8 واں بڑا ملک ہے، ماہرین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز
-
پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
-
زیتوں کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں،ماہرین جامعہ زرعیہ
-
پی سی جی اے کے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر2025 تک ملک کی جینگ فیکٹریوں میں 297751 گانٹھ کپاس آمد ہوئی ہے۔ چئیرمین (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.