محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں صفائی کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے،سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی

جمعرات 26 جون 2025 20:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) چیف ایگزیکٹوآفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان عبدالرزاق ڈوگر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مثالی صفائی آپریشن کے لیے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر خصوصی کیمپ قائم کر کے عملہ صفائی 24 گھنٹے موجود رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں تاجروں، سول سوسائٹی اور فیلڈ افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع بھر میں صفائی کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گلی محلوں اور بازاروں میں ڈسٹ بن اور نئے کنٹینرز رکھنے کی حکمت عملی بھی مرتب کرلی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے حوالے سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے تعاون کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔قبل ازیں عبدالزراق ڈوگر نے نجی کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مون سون کے حالیہ سلسلے میں بارشوں کے بعد فوری نکاسی آب یقینی بناکر شہریوں کو ریلیف دیں۔