لاہور ،بیوی کو قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار

ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر بیوی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 16:45

لاہور ،بیوی کو قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) باغبانپورہ کے علاقہ میں بیوی کو قتل کرنے والے سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس واردات کا نوٹس لیا تھا ، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن پولیس تھانہ باغبانپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار نے بتایا کہ گھریلو ناچاکی کی بنا پر ملزم نے اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں ملزم نے سر میں گولی مار کر بیدردی سے قتل کر دیا تھا،ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،ملزم کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،خواتین کو تشدد اور قتل کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :