دو یتیم بچیوں کو سوتیلے باپ کے حوالے کرنے کی درخواست خارج

جمعرات 2 اکتوبر 2025 16:45

دو یتیم بچیوں کو سوتیلے باپ کے حوالے کرنے کی درخواست خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو یتیم بچیوں کو سوتیلے باپ کے حوالے کرنے کی درخواست خارج کردی۔جسٹس چوہدری سلطان محمود نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد اعظم چغتائی پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بچیوں کا حقیقی والد وفات پا چکا ہے جبکہ والدہ بھی فوت ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت دونوں بچیاں اپنے نانا کے پاس ہیں لیکن ان کے پاس مالی وسائل نہیں ہیں۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بچیوں کے بہتر مستقبل کے لیے ان کا سوتیلا باپ ان کی پرورش کرنا چاہتا ہے لہٰذا عدالت انہیں سوتیلے باپ کے حوالے کرنے کا حکم دے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچیاں نانا کے پاس محفوظ ہیں اور انہیں سوتیلے باپ کے حوالے کرنے کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے درخواست خارج کر دی۔