
لاہور، نجی ہسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی
مقتولہ چومبا کیرن زیمبیا کی شہری تھی اور لاش چھوڑ کربھاگنے والا اس کا ہی ساتھی نکلا، مقتولہ چومبا کیرن کو ہسپتال میں چھوڑنے والے شخص کی شناخت ولیری نکومبو کے نام سے ہوئی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز
فیصل علوی
جمعہ 27 جون 2025
11:58

(جاری ہے)
پولیس کے مطابق خاتون اور ملزم دونوں نشتر ٹاؤن گلشن مدینہ کالونی میں کرائے پر رہتے تھے۔
ملزم خاتون کو کرائے کی گاڑی میں ہسپتال لے کر آیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ بتایاگیاتھا کہ خاتون کی لاش کو ہسپتال میں چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد بھی غیر ملکی تھے۔نامعلوم غیر ملکی مرد اور خاتون لاش کو وہیل چیئر پر ہستال لے آکر آئے اور موقع ملتے ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے متوفیہ کی موت منشیات کی زیادتی سے ہوئی تھی۔ خاتون کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی تھی جب کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل ہیں، کار سوار خاتون اور مرد نے 40 سالہ عورت کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی تھی۔لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں۔ کلوز سرکٹ فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ منشیات کے زیادہ استعمال سے خاتون کی موت ہوئی تھی۔پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
شمع جونیجو نے کہا نیتن یاہو کیساتھ ملاقات ہوئی تو سیلفی لوں گی
-
سوڈان: شہریوں کو جنگ اور نسلی تشدد سے تحفظ کی ضرورت، وولکر ترک
-
غزہ: زخمیوں کو کئی سالوں تک دیکھ بھال کی ضرورت رہے گی، ڈبلیو ایچ او
-
ہیٹی: گینگ وار اور امدادی کٹوتیاں بھوک پھیلنے کا سبب، ڈبلیو ایف پی
-
ترقی پذیر ممالک باہمی تعاون سے معاشی استحکام میں کوشاں، انکٹاڈ
-
فلپائن: زلزلے میں 72 افراد ہلاک، 20 ہزار زیادہ بے گھر
-
ہیٹی میں گینگ وار سے نمٹنے کے لیے نئی یو این فورس کے بارے میں جانیے
-
بھوک، ڈرون، دہشت اور موت: غزہ کے ہسپتال میں گزارے 30 منٹ کا احوال
-
یوکرین جنگ خطرناک اور مہلک مرحلے میں داخل، انسانی حقوق کمشنر
-
ٹرمپ نے غزہ امن منصوبے پر رضامندی کے لیے حماس کو اتوار تک کی ڈیڈلائن دے دی
-
سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل
-
صدر ٹرمپ نے امن معاہدے پر دستخط کیلئے حماس کو اتوار شام 6 بجے کا الٹی میٹم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.