سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہائی ٹیک ای کامرس بزنس سیمینار منعقد

جمعہ 27 جون 2025 13:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میںایک ہائی ٹیک ای کامرس بزنس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس سیمینار کامقصد جدید ترین بزنس ٹیکنالوجی، بزنس مارکیٹنگ، لیڈز جنریشن، انفلوئنسر مارکیٹنگ، جدید بزنس ٹولز اور جدید بزنس اسٹریٹیجی تھا۔ سیمینار چیئرمین ایس ایم ای کمیٹی فیضان اکبر کی سربراہی میں منعقد ہواجس میں دو سو سے زائد نوجوانوں نے اس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار کا آغاز سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین میاں محمد خلیل نے کیا۔ اس موقع پر معروف ای‑کامرس ماہر عثمان چغتائی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے جدید دور میں کاروبار کی کامیابی، بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی، جدید ٹیکنالوجی، انفلوئنسر مارکیٹنگ اور مؤثر بزنس اسٹریٹیجی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔چیئرمین ایس ایم ای کمیٹی فیضان اکبر نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا عزم ہے کہ وہ آئندہ بھی ایسے تربیتی پروگرامز اور سیمینارز کا انعقاد کرتے رہیں گے، تاکہ سیالکوٹ کی کاروباری برادری اور نوجوانوں کو جدید دور کی مہارتوں، ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ کی جدید حکمتِ عملی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :