موبائل فونز کی درآمدات میں مئی کے دوران 35 فیصد کمی ہوئی ،شماریات بیورو

جمعرات 26 جون 2025 13:44

موبائل فونز  کی  درآمدات میں  مئی  کے دوران 35  فیصد کمی ہوئی ،شماریات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) موبائل فونز کی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 35.07 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت28.5 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ مئی 2024 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 43.9 ارب روپے رہا تھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ مئی 2025 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 15.4ارب روپےیعنی 35 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔