
سال 2024 میں 70 لاکھ سے زائد اسٹریمنگ اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری ہوا : کیسپرسکی رپورٹ
جمعہ 27 جون 2025 17:31

(جاری ہے)
جن ڈیوائسز پر نوجوان نسل اپنے پسندیدہ شوز دیکھتی ہے، وہی سائبر جرائم پیشہ افراد کے لیے حملیکا ذریعہ بن سکتی ہیں، خاص طور پر میلویئر انفیکشنز کے ذریعے۔
یہ خطرات اکثر غیر رسمی ڈاؤن لوڈز، پائریٹڈ مواد، براؤزر ایکسٹینشنز یا متاثرہ ایپس میں چھپے ہوتے ہیں، اور خاموشی سے لاگ اِن تفصیلات، سیشن ڈیٹا اور دیگر ذاتی معلومات جمع کرتے ہیں۔کیسپرسکی کی ''ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس ٹیم'' نے 2024 میں 7035236 متاثرہ اسٹریمنگ اکاؤنٹس کی شناخت کی۔ یہ ڈیٹا براہ راست اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے نہیں چوری کیا گیا بلکہ وسیع تر ڈیٹا چوری کے لیے سائبر حملوںکے دوران جمع کیا گیا۔نیٹ فلکس سب سے زیادہ متاثر پلیٹ فارم رہا، جہاں 5632694 اکاؤنٹس متاثر ہوئے۔ ڈزنی+ کے 680850 اکاؤنٹس ڈیٹا لیک میں پائے گئے۔ اگرچہ ایمیزون پرائم ویڈیو کے صرف 1607 اکاؤنٹس متاثر ہوئے۔ جب کسی ڈیوائس میں میلویئر آجاتا ہے، تو سائبر حملہ آور صرف اسٹریمنگ ایپ تک محدود نہیں رہتے۔ وہ حساس معلومات، جیسے اکاؤنٹ کی تفصیلات، کوکیز، اور بینک کارڈ کی تفصیلات، چوری کر کے ڈارک ویب فورمز پر فروخت یا شیئر کر دیتے ہیں۔ بعض اوقات حملہ آور یہ معلومات مفت میں فراہم کرتے ہیں تاکہ اپنی ساکھ بنا سکیں۔ ایک نیٹ فلکس پاسورڈ کی چوری مکمل ڈیجیٹل دخل اندازی، شناخت کی چوری یا مالی فراڈ میں بدل سکتی ہے، خاص طور پر اگر صارف ایک ہی پاسورڈ مختلف سروسز میں استعمال کرتا ہو۔اسی ڈیجیٹل خطرے کا جواب دینے کے لیے، کیسپرسکی نے‘‘کیس 404’’تخلیق کیا ہے ظ ایک انٹرایکٹو سائبرسیکیورٹی گیم جو خاص طور پر Gen Z صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس ڈیجیٹل کھیل میں، صارفین اے آئی سے چلنے والے سائبر-ڈیٹیکٹو کا کردار ادا کرتے ہیں جو حقیقی خطرات سے متاثرہ کیسز کی تفتیش کرتے ہیں۔ تمام کیسز مکمل کرنے پر صارفین کو ''کاسپرسکی پریمیم'' پر ڈسکاؤنٹ بھی ملتا ہے، تاکہ یہ سیکھا ہوا علم عملی تحفظ میں بدلا جا سکے۔کیسپرسکی کی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ تجزیہ کار پولینا ٹریتیاک کہتی ہیں کہ 'جنریشن زی کے لیے اسٹریمنگ صرف تفریح نہیں بلکہ ایک روزمرہ کی عادت، شناخت اور کمیونٹی کا ذریعہ ہے۔ مگر یہی جذباتی وابستگی ان کی کمزوری بھی بن جاتی ہے۔ غیر رسمی ڈاؤن لوڈز یا تھرڈ پارٹی ٹولز میں چھپا میلویئر خاموشی سے صارف کا لاگ اِن ڈیٹا اور ذاتی معلومات چوری کرتا ہے، جو بعد میں سائبر مجرموں کے فورمز پر فروخت ہوتا ہے۔ اس لیے محض پاسورڈ بدلنا کافی نہیں، بلکہ اپنے ڈیوائسز کو محفوظ رکھنا، مشتبہ ڈاؤن لوڈز سے پرہیز کرنا اور محتاط براؤزنگ ضروری ہے۔’’** متاثرہ اکاؤنٹس کے پاسورڈز فوراً تبدیل کریں اور مشکوک سرگرمی چیک کریں ۔* صرف مستند اور قانونی سبسکرپشنز استعمال کریں۔ * ایپس صرف آفیشل مارکیٹ پلیسز یا آفیشل ویب سائٹس سے انسٹال کریں۔ قابلِ اعتماد سیکیورٹی سلوشن، جیسے کیسپرسکی پریمئیم ، کا استعمال کریں اور محفوظ براؤزنگ اور میسجنگ کے لیے کیسپرسکی وی پی این استعمال کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شمع جونیجو نے کہا نیتن یاہو کیساتھ ملاقات ہوئی تو سیلفی لوں گی
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا گزشتہ 19 مہینوں میں اربوں روپے کی اضافی آمدن پیدا کرنے کا دعویٰ
-
سوڈان: شہریوں کو جنگ اور نسلی تشدد سے تحفظ کی ضرورت، وولکر ترک
-
غزہ: زخمیوں کو کئی سالوں تک دیکھ بھال کی ضرورت رہے گی، ڈبلیو ایچ او
-
ہیٹی: گینگ وار اور امدادی کٹوتیاں بھوک پھیلنے کا سبب، ڈبلیو ایف پی
-
ترقی پذیر ممالک باہمی تعاون سے معاشی استحکام میں کوشاں، انکٹاڈ
-
فلپائن: زلزلے میں 72 افراد ہلاک، 20 ہزار زیادہ بے گھر
-
ہیٹی میں گینگ وار سے نمٹنے کے لیے نئی یو این فورس کے بارے میں جانیے
-
بھوک، ڈرون، دہشت اور موت: غزہ کے ہسپتال میں گزارے 30 منٹ کا احوال
-
یوکرین جنگ خطرناک اور مہلک مرحلے میں داخل، انسانی حقوق کمشنر
-
ٹرمپ نے غزہ امن منصوبے پر رضامندی کے لیے حماس کو اتوار تک کی ڈیڈلائن دے دی
-
سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.