جاپان، ٹوئٹرکلرکے نام سے مشہور قاتل کو پھانسی دیدی گئی

جمعہ 27 جون 2025 17:54

جاپان، ٹوئٹرکلرکے نام سے مشہور قاتل کو پھانسی دیدی گئی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)جاپان میں ٹوئٹر کلر کے نام سے مشہور قاتل کو پھانسی دے دی گئی۔کلر تاکاہیرو شیراشی نامی شخص کو 2017 میں 9 افراد کو قتل کرنے پر 2022 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مجرم خودکشی کی خواہش رکھنے والے افراد سے ٹوئٹر کے ذریعے رابطہ کرتا تھا اور ان کی خودکشی میں مدد کرنے کا جھانسہ دے کر گھر بلا کر قتل کر دیتا تھا۔قتل کیے جانے والوں میں زیادہ تر 15 سے 26 سال کی خواتین شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :