لاہور ، نجی ہسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی

مقتولہ چومبا کیرن زیمبیا کی شہری تھی ،لاش چھوڑ کربھاگنے والا اسکا ہی ساتھی نکلا

جمعہ 27 جون 2025 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) نشتر کالونی کے نجی ہسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔مقتولہ چومبا کیرن زیمبیا کی شہری تھی اور لاش چھوڑ کربھاگنے والا اس کا ہی ساتھی نکلا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق مقتولہ چومبا کیرن کو ہسپتا ل میں چھوڑنے والے شخص کی شناخت ولیری نکومبو (Valerie nkombho)کے نام سے ہوئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو رہا ہے، ڈاکٹروں نے خاتون کو چیک کیا تو پتہ چلا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون اور ملزم دونوں نشتر ٹائون گلشن مدینہ کالونی میں کرائے پر رہتے تھے، ملزم خاتون کو کرائے کی گاڑی میں ہسپتال لے کر آیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :