قطرائیرویز مسلسل نویں سال پہلے نمبر پر براجمان

رواں سال کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری،ایمریٹس کا چوتھا نمبر

جمعہ 27 جون 2025 22:38

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)سال 2025 کی دنیا کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔قطر ایئرویز نے اس بار مسلسل نویں سال "Worlds Best Airline" کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اور تمام ایئرلائنز میں سرفہرست ہے۔ اسے بہترین بزنس کلاس اور بہترین بزنس لانج کا بھی اعزاز ملا ہے۔دنیا کی دوسری بہترین ایئرلائن سنگاپور ایئرلائنز ہے۔

اسے دنیا کے بہترین کیبن کریو اور دنیا کی بہترین فرسٹ کلاس کا اعزاز بھی ملا ہے۔تیسرے نمبر پر کیتھے پیسیفیک ہے جو اعلی سروس اور تفریحی معیار کے لیے پہچانی جاتی ہے۔چوتھے نمبر پر ایمریٹس ہے جو پرواز کے دوران شاندار انٹرٹینمنٹ اور اعلی کھانے کے معیار کیلئے معروف ہے۔ معروف تسلیم شدہپانچویں بہترین ایئرلائین آل نیپون ایئرویز ہے جو صفائی، وقت کی پابندی اور مہمان نوازی کے لیے جانی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

چھٹی پوزیشن پر ترکش ایئرلائنز ہے۔ یہ یورپ کی "Best Airline" کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔ساتویں نمبر پر اور بار بار فائیو اسٹار ریٹنگ پانے والی کورین ایئرلائن عمدہ خدمات کے لئے معروف ہے۔آٹھویں مقام پر روزمرہ کے بہتر معیار کے لیے تسلیم شدہ ایئرلائن ایئر فرانس ہے۔نویں نمبر پر شاندار مہمان نوازی کیلئے جانے جانی والی جاپان ایئرلائنز ہے۔آخری نمبر پر چین کی بہترین ہائنان ایئرلائنز کو رکھا گیا ہے۔