ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ضلع بھر میں نہروں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں میں نہانے، کشتی رانی و دیگر سرگرمیوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی

جمعہ 27 جون 2025 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ضلع بھر میں نہروں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں میں نہانے، کشتی رانی و دیگر سرگرمیوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ریسکیو اداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :