سعودیہ ایئر لائن کے کیبن منیجر کا دوران پرواز انتقال

ہفتہ 28 جون 2025 09:10

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) سعودیہ ایئر لائن کے کیبن کریو منیجر کا دوران پرواز انتقال ہو گیا۔ پرواز ایس وی 119 جدہ سے لندن جارہی تھی کہ اچانک کریو منیجر کی حالت خراب ہوگئی۔

(جاری ہے)

اخبار 24 کے مطابق سعودیہ ایئرلائن کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ سے لندن جانے والی پرواز کے کیبن کریو منیجر محسن الزھرانی اپنی ڈیوٹی پر تھے کہ اچانک انکی حالت بگڑنے لگی جس پر کریو کے طبی عملے نے فوری طورپر انہیں امداد فراہم کی تاہم وہ پرواز کے قاھرہ پہنچنے سے قبل ہی وہ انتقال کرگئے۔

فلائٹ کو قاہرہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت کے پیش نذر اتارا گیا بعدازاں نعش کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے نعش کو مملکت منتقل کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے کارکن کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ ’الزھرانی‘ انتہائی خوش اخلاق اور اپنے کام سے مخلص تھے ۔ ان سے کبھی کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :