امریکی سینیٹ میں ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد

ہفتہ 28 جون 2025 11:51

امریکی سینیٹ میں ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر مزید حملے روکنے کی ڈیموکریٹک قرارداد سینیٹ میں مسترد ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریپبلکن اکثریتی سینیٹ نے قرارداد 53 کے مقابلے 47 ووٹوں سے ناکام بنا دی۔قرارداد میں ایران پر مزید کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری لازم قرار دی گئی تھی۔ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملے سے بالکل گریز نہیں کریں گے۔