اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری

آپ کی حفاظت کی خاطر، فورا جنوب میں واقع علاقے المواسی کی طرف نقل مکانی کریں، ترجمان اسرائیلی فوج

ہفتہ 28 جون 2025 12:44

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)اسرائیلی فوج نے غزہ کے متعدد علاقوں میں رہائشیوں کو فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کر دیے ۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں نصیرات، زہرا، مغرقہ کی میونسپلٹیز اور شمالی ساحلی پٹی سمیت النزعہ، البوادی، البسمہ، الزہرا، البساتین، بدر، ابو حریرہ، الروضہ اور الصفا جیسے محلے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ آپ کی حفاظت کی خاطر، فورا جنوب میں واقع علاقے 'المواسی' کی طرف نقل مکانی کریں اور ان علاقوں کی طرف واپس نہ آئیں جو لڑائی سے متاثر ہو چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج ان علاقوں میں شدید طاقت کے ساتھ کارروائیاں کر رہی ہے تاکہ تنظیمی صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے کیونکہ یہ تمام علاقے راکٹ فائرنگ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔