روس امریکا تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ٹرمپ کوجاتاہے،پیوٹن

ہم صدر ٹرمپ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں،بیان

ہفتہ 28 جون 2025 11:51

روس امریکا تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ٹرمپ کوجاتاہے،پیوٹن
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس امریکا تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے سبب روس اور امریکا کے درمیان تعلقات مستحکم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے واضح کیا کہ اس ملاقات کی انتہائی محتاط انداز سے تیاری کرنا ہوگی تاہم عین ممکن ہے کہ یہ ملاقات ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بعض انداز سے بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے دائرے میں ہر بات پر فیصلہ تو نہیں ہوا مگر اولین اقدامات کرلیے گئے ہیں اور اس جانب پیشرفت جاری ہے۔