Live Updates

ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ

مشترکہ سیکیورٹی تعاون کا نظام تشکیل دینے اور فعال بنانے پر بھی اتفاق

ہفتہ 28 جون 2025 12:44

ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ
کنشاسا/کیگالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)امریکی ثالثی کے تحت روانڈا اور کانگو کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔افریقی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک نے 2024 کے ابتدائی معاہدے پرعملدرآمد کے لییعملی اقدامات پر اتفاق کیا ہے، معاہدے کے تحت روانڈا اپنی افواج کو آئندہ 90 دنوں میں کانگو کی سرزمین سے واپس بلائے گا۔

(جاری ہے)

کانگو اور روانڈا نے 30 دن کے اندر مشترکہ سیکیورٹی تعاون کا نظام تشکیل دینے اور فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے، فریقین کے درمیان مستقبل میں مشترکہ اقتصادی انضمام کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا جس سے خطے میں ترقی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔امریکی محکمہ خارجہ نے اس پیشرفت کو افریقہ کے امن و ترقی کی سمت اہم قدم قرار دیا ہے۔ امریکی صدرنے کانگواورروانڈا کے درمیان 30 سالہ جنگ کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ امریکی ثالثی کی بڑی کامیابی ہے اوردنیا میں قیادت کے ذریعے امن قائم کرنے کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارت اور پاکستان، ایران اور اسرائیل اوراب روانڈا اور کانگو کے درمیان جاری جنگوں کو رکوا کردنیا کو مزید خونریزی سے بچایا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات