بد ترین منظرنامہ یہ ہے کہ ایران این پی ٹی معاہدے سے نکل جائے ، ماکروں

ااس قسم کا منظرنامہ اجتماعی طور پر ایک انحراف اور کمزوری کا سبب بنے گا،فرانسیسی صدر

ہفتہ 28 جون 2025 11:51

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام پر کیے گئے حملوں کے بعد بد ترین منظرنامہ یہ ہو سکتا ہے کہ تہران جوہری ہتھیاروں کے پھیلا کی ممانعت سے متعلق معاہدے (این پی ٹی) سے علیحدگی اختیار کر لے۔ ماکروں کے مطابق ان حملوں کی حقیقی موثریت بھی نظر آئی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر نے یہ بات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ماکروں نے واضح کیا کہ اس قسم کا منظرنامہ اجتماعی طور پر ایک انحراف اور کمزوری کا سبب بنے گا۔ماکروں نے بتایا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا کے معاہدے کو برقرار رکھنی کی کوشش کے طور پر، آنے والے دنوں میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے سربراہان سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان میں سب سے پہلے وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے، جن سے ان کی گفتگو جمعرات کو ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :