متحدہ عرب امارات میں تنظیم العدالہ والکرامہ کیس میں 24 ملزمان کو عمر قید

وفاقی عدالت نے فیصلے کو جزوی طور پر کالعدم قرار دے کر مجرموں کی سزا بحال کر دی، مجرمانہ اثاثے بھی ضبط

ہفتہ 28 جون 2025 12:01

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)متحدہ عرب امارات کی وفاقی عدالتِ عظمی نے تنظیم العدالہ والکرامہ دہشت گرد نیٹ ورک کے حوالے سے ابو ظبی کی وفاقی اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر کالعدم قرار دیتے ہوئے 24 ملزمان کو دوبارہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے ملزمان کو دعوتِ اصلاح دہشت گرد تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے اور اس سے تعاون کے الزام میں سزا دی، جب کہ دونوں جرائم میں حاصل شدہ تمام اثاثے بھی ضبط کر لیے گئے۔

یہ فیصلہ اس اپیل کے تناظر میں دیا گیا جو ریاستی استغاثہ کی جانب سے اس بنیاد پر کی گئی تھی کہ ملزمان پر پہلے مقدمہ نمبر 79/2012 کے تحت مقدمہ چل چکا ہے، تاہم عدالت نے قرار دیا کہ دونوں مقدمات کی نوعیت اور واقعات مختلف ہیں اور یہ ایک جیسے جرم کی الگ الگ تشریح نہیں بلکہ مکمل طور پر الگ جرائم ہیں، اس لیے سزا بحال کی جاتی ہے۔