موساد کا فوردو میں داخلہ میڈیا پروپیگنڈہ قرار

ایرانی میڈیا نے اسرائیلی کمانڈوز کی موجودگی کو مسترد کر دیا

ہفتہ 28 جون 2025 12:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)یران کے پاسدارانِ انقلاب سے قریبی تعلق رکھنے والی خبر رساں ایجنسی نے فوردو کی جوہری تنصیب میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے کمانڈوز کی موجودگی کی خبروں کو محض ایک میڈیا چال قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں لکھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے اہلکار فوردو کی جوہری تنصیب میں داخل ہوئے، جبکہ سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں بعض چینلز نے جعلی تصاویر کے ذریعے اس بیان کی تصدیق کی کوشش کی، لیکن معتبر ذرائع نے ان دعوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔