جنت مرزا اور سحر کی خوبصورتی کے تمام دعوے ملیا میٹ،صارفین کی تنقید

ہفتہ 28 جون 2025 12:38

جنت مرزا اور سحر کی خوبصورتی کے تمام دعوے ملیا میٹ،صارفین کی تنقید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)ٹک ٹاکرجنت مرزا اور سحر کی خوبصورتی کے تمام دعوے ملیا میٹ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق جنت مرزا اور انکی بہن سحر مرزا کی خوبصورتی کے تمام دعوے اس وقت ملیا میٹ ہوگئے جب انکا بنا فلٹر چہرہ مداحوں نے دیکھا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر جنت مرزا اور سحر مرزا کا ایک کلپ منظر عام پر آیا جس میں وہ بغیر کسی فلٹر یا پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ دونوں نے میک اپ کیا ہوا تھا، لیکن فلٹرز نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ان فلٹرڈ لک نے لوگوں کو چونکا دیا ۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے ایک صارف نے لکھاکہ،یہ ویڈیو دیکھ کر مجھے لگنے لگا کہ میں بھی خوبصورت ہوں!۔ایک اور صارف نے طنز کے تیر بررساتے ہوئے کہا کہ،یہی ہوتا ہے جب آپ آئی فون استعمال نہیں کرتی!۔ایک اور صارف نے کہاکہ آج سے میرا خود پر ہی دل آگیا ہے۔