کانٹا لگا کی شیفالی جری والا 42سال کی عمر میں چل بسیں

ہفتہ 28 جون 2025 12:38

کانٹا لگا کی شیفالی جری والا 42سال کی عمر میں چل بسیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 13اور مشہور گانے کانٹا لگا سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ شیفالی جری والا چل بسیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیفالی جری والا 42برس کی عمر میں گزشتہ شب ممبئی میں اچانک انتقال کر گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال کے عملے نے بتایاکہ اداکارہ کو ان کے شوہر اداکار پراگ تیاغی اور چند دیگر افراد گزشتہ رات ہسپتال لے کر آئے تاہم وہ ہسپتال لانے سے قبل ہی وفات پاچکی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :