Live Updates

ایران نے امریکی حملوں کا نشانہ بننے والی جوہری سائٹس پر دورے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

گروسی کا بمباری کا شکار ہونے والی سائٹس کا دورہ نہ صرف بے معنی ہے بلکہ ممکنہ طور پر بدنیتی پر مبنی بھی ہے،وزارت خارجہ

ہفتہ 28 جون 2025 12:44

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کی اس درخواست کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل اور امریکا کے حملوں کا نشانہ بننے والی ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ "رافیل گروسی کا حفاظتی اقدامات کے بہانے سے بمباری کا شکار ہونے والی سائٹس کا دورہ نہ صرف بے معنی ہے بلکہ ممکنہ طور پر بدنیتی پر مبنی بھی ہے۔"انہوں نے کہا کہ "ایران اپنے مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کسی بھی اقدام کا اختیار رکھتا ہے۔"

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات