اے ڈی سی مانسہرہ عثمان علی کا محرم الحرام کے اجتماعات سمیت امام بارگاہ کا معائنہ، حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

ہفتہ 28 جون 2025 14:39

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عثمان علی نے ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے محرم الحرام کے اجتماعات سمیت مجلس عزا اور امام بارگاہ کا معائنہ کیا۔ دورہ کا مقصد سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے سمیت انتظامی امور کو چیک کرنا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مجالس اور جلوسوں کی جگہوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی، داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کے نظام اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیل سے مشاہدہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے ہر مکمل چوکسی برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :