کوہستان اپر کے جلکوٹ نالہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پانچ نوجوان گرفتار

ہفتہ 28 جون 2025 15:53

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نوید اختر نے جلکوٹ نالہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پانچ نوجوانوں کو تھانے منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چند کم عمر بچوں کے والدین کو بلا کر سختی سے تنبیہ کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسی کسی خطرناک سرگرمی سے گریز کریں۔ ضلع کوہستان اپر کی انتظامیہ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ دریاﺅں، نالوں یا دیگر خطرناک مقامات پر نہانے سے گریز کریں اور اپنی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔