پنجاب یونیورسٹی نے انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے پہلے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 28 جون 2025 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)پنجاب یونیورسٹی نے انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے پہلے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیاہے،امیدواراپنے ٹیسٹ کا نتیجہ یونیورسٹی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھ سکتے ہیں۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق پہلے انٹری ٹیسٹ میں 34 ہزار بچوں نے حصہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انڈر گرایجویٹ پروگرامز کے دوسرے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیشن 2025ء میں داخلے کے لئے امیدوار 4 جولائی تک انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے والے امیدوار بھی دوبارہ ٹیسٹ دینے کے اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے ایڈمشن ٹیسٹ لازمی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے دوسرا انٹری ٹیسٹ 20 جولائی 2025 ء کو متوقع ہے جس کا انعقادپاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر انٹری ٹیسٹ کے لئے مختص ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لئے ویب سائٹ پر رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی تمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے لئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لے گی۔

متعلقہ عنوان :