ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس زراعت ملتان اور اعلیٰ حکام کا جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ ،کپاس کی فصل کا جائزہ لیا

ہفتہ 28 جون 2025 17:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس و دیگر اعلیٰ حکام نے کپاس کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس محمد شبیر احمد خان نے ملتان، وہاڑی،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید نے جام پور،راجن پور،ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن محمکہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں نے یزمان،فورٹ عباس اور خیر پور ٹامیوالی،ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول نے لیاقت پور اور احمد پور شرقیہ کے علاقوں کا دورہِ کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کا مقصد کاشتکاروں کی رہنمائی کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور کپاس کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینا تھا، اس موقع پر کاشتکاروں کو کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے پیسٹ مینجمنٹ،واٹر مینجمنٹ اور نیوٹریشن مینجمنٹ بارے رہنمائی فراہم کی گئی۔افسران کے دورہ کے دوران انسپکشن کئے گئے علاقوں میں کپاس کی موجودہ حالت تسلی بخش قرار دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور محمد جمیل غوری، ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد شفیق،ڈاکٹر محمد اشفاق سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :